Posts

Showing posts with the label suqoot dhaka

سقوط ڈھاکہ اور قدرت کا انتقام

Image
پاکستان توڑنے والوں کے ساتھ قدرت کا ایسا رویہ کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے سقوط ڈھاکہ کو آج 44 سال ہوچکے ہیں لیکن اس سانحے کے ذمہ داران کو کسی اور نے سزا دی ہو یا نہ دی ہولیکن قدرت نے ضرور دی۔ سابق بیورو کریٹ ڈاکٹر صفدر محمود نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ ”14 اگست پاکستان کا اور 15اگست ہندوستان کا یوم آزادی ہے۔ 15 اگست 1975ءکو ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمن اور اس کے خاندان  کو قتل کردیا گیا، صرف اس کی بیٹی حسینہ واجد محفوظ رہی کیونکہ وہ وہاں موجود نہیں تھی۔ 4 اپریل 1979ءکو جنرل ضیاءالحق نے بھٹو کو پھانسی چڑھایا۔ 13 اکتوبر 1984ءکے دن ہندوستانی وزیراعظم اندرا گاندھی کو خود اس کے اپنے محافظوں نے گولیوں سے بھون دیا۔ یحییٰ خان ذلت و رسوائی کے ساتھ خوفزدہ قید کی زندگی گزار کر مرگیا۔ وہ قیامت تک نفرت کی علامت رہے گا۔ پھر قدرت کا انتقام صرف یہاں تک محدود نہ رہا شیخ مجیب الرحمن، ذوالفقار علی بھٹو اور اندرا گاندھی کی تمام نرینہ اولاد (Male) غیر فطری موت مری۔ پاکستان توڑنے والوں کا انجام کس قدر خوفناک اور عبرتناک تھا۔ تاریخ میں ملک ٹوٹتے رہے ہیں، ملکوں کے جغرافیے بدلتے رہے ہیں، روس ...